۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
انجمن شرعی شیعیان

حوزہ/ معصومین ؑ نے یوم اربعین کو خصوصی اہمیت دی ہے اور اس دن کو شہداے کربلا پر گریہ زاری اور زیارت شہدا بجا لانے کی تاکید کر رکھی ہے.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/ یوم اربعین کے موقعہ پر جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے حسب عمل قدیم وادی کے اطراف و اکناف میں خصوصی تقریات کا انعقاد کیا گیا کئی مقامات پر مجالس عزا منعقد ہوئی اور جلوس ہاے عزا برآمد کئے گئے جن میں دسیوں ہزار عزاداروں نے شرکت کی اربعین کے مرکزی جلوس آستانہ شریف بڈگام اور زیلدار محلہ سعیدہ کدل سرینگر سے برآمد کئے گئےعقیدت مندوں سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام آغا سید عقیل الموسوی الصفوی اور حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے یوم اربعین کے تاریخی پس منظر اور تحریکی اہمیت پر مفصل روشنی ڈالی۔

تنظیم کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی ناساز گار صحت کے باعث کسی بھی تقریب میں شرکت نہ کرسکے آغا صاحب نے یوم اربعین کی مناسبت سے اپنے پیغام میں اسیران کربلا کے کردار و عمل کو شاندار خراج عقیدت نزر کرتے ہوئے کہا کہ یوم اربعین شہادت اعظمیٰ کے فکر و پیغام کی ترویج کے حوالے سے ایک تحریک و تاریخ ساز دن ہے معرکہ کربلا کے بعد اسیران کربلا کے ساتھ جو واقعات پیش آئے ان میں اربعین ایک نمایا دن ہے اور بہت سے اہم واقعات اس دن سے منسوب ہے جن میں اسیران کربلا کی زندان سے رہائی شہر دمشق میں امام سجاد ؑ کی سرپرستی میں تاریخ کربلا کی پہلی مجلس عزا اور صحابی رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم علیہ وسلم حضرت جابر بن عبداللہ انصاری کا وارد کربلا ہو کر زیارت امام حسین ؑ بجا لانا شامل ہے۔

آغا صاحب نے کہا کہ ائمہ معصومین علیہم السلام نے یوم اربعین کو خصوصی اہمیت دی ہے اور اس دن کو شہداے کربلا پر گریہ زاری اور زیارت شہدا بجا لانے کی تاکید کر رکھی ہے.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .